Featuredاسلام آباد

فیول پرائس ایڈجسمنٹ پیپلز پارٹی دور میں بھی ہوئی : حماد اظہر

اسلام آباد :  وزیر توانائی نے کہا کہ یہ وہی انصاف ہے، جو پیپلز پارٹی کے دور میں بھی کیا جاتا تھا

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رکن نفیسہ شاہ نے کہا کہ سرکلر ڈیڈ چار گنا بڑھ گیا ہے۔ آپ نے بجلی کے ٹیرف حال ہی میں بڑھائے ہیں۔  آپ 34 ارب صارفین سے بٹور رہے ہیں یہ بھتہ خوری ہے۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ بجلی گھروں سے ہم نے کوئی سودا نہیں کیا، یہ سابقہ حکومت کے سودے ہیں۔ آج کیپسٹی پے منٹ 8 سوارب ہوگئی ،جو چند سال میں 3 ہزار ارب تک ہوجائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی انصاف ہے، جو پیپلز پارٹی کے دور میں بھی کیا جاتا تھا، جسے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کہتے ہیں۔ آج سرکولر ڈیڈ 4 سو ارب سالانہ سے 330 ارب پر آچکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close