Featuredاسلام آباد

عالمی برادری افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے کردار ادا کرے

اسلام آباد: دنیا افغانستان کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی ہر ممکن انسانی بنیادوں پر امداد جاری رکھیں گے، افغان وزیرخارجہ کو انسانی بنیادوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو خوراک، ادویات اور خیمے فراہم کیے جارہے ہیں، افغان شہریوں کو سرحدوں پر کورونا ویکسین بھی لگوائی جارہی ہے۔

وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کرنے والے تمام افغان شہریوں کو مفت کورونا ویکسین فراہم کریں گے، عالمی برادری افغان عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے اپنی ذمے داری پوری کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا افغانستان کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری کرے، عالمی برادری بھی افغانستا ن میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے کردار ادا کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close