Featuredپنجاب

حکومت کو یاد دلانے کیلئے سینیٹ کا الیکشن ہی کافی ہے

لاہور :  تین سال سے ہم انہیں وفاق اور صوبے میں ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ہم وفاق اور صوبے میں ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں یہ نہیں نبھا رہے۔

مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی سربراہی میں کل شام طلب کر لیا گیا ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ تین سال سے اللہ کے فضل سے ہم انہیں وفاق اور صوبے میں ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ ہم ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں یہ نہیں نبھا رہے۔ پنجاب حکومت کی انتظامیہ ہر ضلع میں ہمارے کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے۔

سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ حکومت کو یاد دلانے کیلئے سینیٹ کا الیکشن ہی کافی ہے۔ کیا حکمران بھول گئے کہ کس طرح ووٹ مانگے بغیر ان کو کامیابی ملی۔ حکمران یہ بھی بھول گئے کہ ان کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے کیلئے بھی نہیں آیا۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کل جاری کیا جائے گا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close