گزشتہ الیکشن میں عوام نے تمام کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کرکے گھر بھیجا
اسلام آباد: ماضی میں کرپٹ لوگوں نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا ہے۔
فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ماضی میں کرپشن،منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، فضل الرحمان کا تڑپنا بنتا ہے، انہیں حکومت کی ذریعے امداد بند ہوئے 3سال بیت گئے۔
وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم وجود میں آئی تو احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا، احتجاجی مظاہروں کی کال ثبوت ہے کہ پی ڈی ایم وہیں کھڑی ہے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ماضی میں انہی کرپٹ لوگوں نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا، ماضی میں کرپشن،منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت عالمی مہنگائی کے عوام پر کم سے کم اثرات کیلئے دن رات کام کررہی ہے، گزشتہ الیکشن میں عوام نے تمام کرپٹ حکمرانوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کرکے گھر بھیجا، فضل الرحمان کا تڑپنا بنتا ہے، انہیں حکومت کی ذریعے امداد بند ہوئے 3سال بیت گئے۔