اسلام آباد

پاکستانی سفارتخانے نے جی آئی ٹی کا سوالنامہ قطری شہزادے تک پہنچا دیا

اسلام آباد: قطر میں پاکستانی سفارتخانے نے قطری شہزادے حماد بن جاسم کو سیل شدہ خط پہنچا دیا ہے جس میں ممکنہ طور پر پاناما کیس جے آئی ٹی کے حوالے سے سوالنامہ موجود ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کی آف شور کمپنیوں کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے دفتر خارجہ کے ذریعے قطری شہزادے کو خط بھجوایا ہے۔ پاناما لیکس کیس میں وزیراعظم نواز شریف کی لیگل ٹیم نے لندن جائیداد کے حوالے سے منی ٹریل ثابت کرنے کے لیے قطری شہزادے کی جانب سے بھیجے گئے دو خط سپریم کورٹ میں پیش کیے تھے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سابق نیب چیئرمین سیف الرحمان کی جانب سے مداخلت کیے بغیر یہ خط قطری شہزادے کو پہنچایا گیا۔ نواز شریف کے قریبی ساتھی کی جانب سے سفارتخانے کے حکام پر دباﺅ ڈالا گیا کہ خط کو کھولا جائے اور بعد میں خواہش کا اظہار کیا گیا کہ یہ خط قطری شہزادے تک نہیں پہنچنا چاہیے۔ تاہم پاکستانی سفارتکار شہزاد احمد نے سیف الرحمان کی خواہش کو مسترد کرتے ہوئے قطری شہزادے کو سیل شدہ خط پہنچا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر میں موجود سیف الرحمان کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ پاناما کیس پر بننے والی جے آئی ٹی کی تحقیقات کے حوالے سے شریف خاندان کی مدد کی جائے۔ شریف خاندان نے ایک اور قریبی ساتھی اور سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اسلم بٹ سے بھی پاناما کیس میں قطری شہزادے کے کردار کے حوالے سے مدد مانگی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close