Featuredاسلام آباد

قوم کو موجودہ حکومت کی شکل میں سب سے بڑی بیماری لاحق ہے

اسلام آباد: اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہوا جس میں تمام جماعتوں کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی

میڈیا سے گفتگو میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا کہ 4گھنٹے کے اجلاس میں مشاورت کی گئی کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو کیا شکل دینی ہے

اس کی نوعیت کیا ہو گی، احتجاج زور دار کیسے ہوگا، مہلک بیماری سے قوم کو نجات دلانے کے لئے نسخے، تجاویز سفارشات مرتب کر لی ہیں جنہیں آج سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ سفارشات کی روشنی میں تمام فیصلے قیادت کریگی۔

یہ بھی پڑ ھیں : جب سردیاں آ تی ہے تو پی ڈی ایم والی بیماری بھی آجاتی ہے

لاہور جلسہ، لانگ مارچ، پہیہ جام، شٹرڈاؤن بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ قوم کو موجودہ حکومت کی شکل میں سب سے بڑی بیماری لاحق ہے۔ پشاور کا جلسہ ناکام نہیں تھا۔ مشترکہ اجلاس میں ہونیوالی قانون سازی پر سپریم کورٹ جائیں گے، دھرنا بھی ہمارے آپشنز میں شامل ہے، عدلیہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں، پارلیمنٹ کے اندر بھی کھیلیں گے اور باہر بھی۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف فیصلہ کن سفارشات مرتب کرلیں۔ آج سربراہی اجلاس میں توثیق کے بعد اعلان کیا جائیگا۔ استعفوں کی تجویز بھی موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close