Featuredسندھ

پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پر زائرین کے لیے خصوصی پرواز آپریٹ

کراچی: ملکی اور غیر ملکی ہندو زائرین نے کراچی سے کرک براستہ پشاور سفر کیا پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ رمیش کمار کی درخواست پر خصوصی پرواز آپریٹ کی گئی

 

شہر قائد سے ہندو زائرین نے کرک میں سمادھی(مندر) کا دورہ کیا اور مذہبی رسومات ادا کیں۔

رمیش کمار کا کہنا ہے کہ ثابت ہوگیا پاکستان میں تمام مذاہب اپنی رسومات کے لیے آزاد ہیں، حکومت مذہبی سیاحت بڑھانے کے اقدامات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس سے شہری بلبلا اٹھے

انہوں نے درخواست کی کہ پی آئی اے بیرون ملک سے زیارات کے لیے بھی پروازیں چلائے۔

قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیٹو آفیسر ارشد ملک کا کہنا تھا کہ مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے لیے خصوصی پروازوں کا بندوبست کیا ہے، قائد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا وطن اور ہم قومی ائیرلائن ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close