Featuredاسلام آباد

نادرا نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈیٹا ہیکنگ کے دعوے کی تردید کردی

اسلام آباد: نادرا کے ترجمان نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے طارق پرویز کے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں دیے گئے بیان کی سختی سے تردید کی ہے

ترجمان نادرا نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کا بائیومیٹرک ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے، نادرا کا بائیومیٹرک ڈیٹا ہیک نہیں ہوا۔

نادرا ترجمان نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کا بائیومیٹرک ڈیٹا کے ہیک ہونے کے متعلق بیان غلط فہمی اور ناسمجھی پر مبنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نادرا نے ایف آئی اے سے غیر ضروری اور غلط بیانی پر مبنی بیان کی وضاحت کی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سینئر ایگزیکٹو گرفتار

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق پرویز نے آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو بتایا تھا کہ ’نادرا کا ڈیٹا ہیک ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا، ڈیٹا ہیک ہونے سے ہیکرز باآسانی فراڈ کرتے ہیں۔

ایف آئی اے نے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ اس نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈیٹا ہیکنگ سے متعلق کوئی بات نہیں کی، ایڈیشنل ڈائریکٹر کے بیان کو توڑ مروڑ کر غلط انداز سے پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے نے بھی ڈیٹا ہیکنگ سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی قرار دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close