اسلام آباد
پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان۔ سمری ارسال
اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی گئی ہے جس میں کم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ا وگرا نے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے48پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے جبکہ ڈیزل 4روپے 67 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کا کہا گیا ہے۔۔اس کے علاوہ سمری میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں1 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی اورایچ او بی سی 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش ہے ۔ اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو ارسال کی جانے والی سمری میں مٹی کا تیل 1روپے66پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش بھی کی ہے۔