اسلام آباد

سوشل میڈیا پر مسئلہ کشمیر کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، نفیس زکریا

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ برہان وانی کی ماورائے عدالت شہادت کے بعد میڈیا نے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا ہے، سوشل میڈیا پر مسئلہ کشمیر کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کسی ایک حکومت کا نہیں بلکہ ہمارا قومی مقصد ہے، آہستہ آہستہ لوگ مسئلہ کشمیر کی تاریخ سے غافل ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مسئلہ کشمیر کی تاریخ بتانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے برہان مظفر وانی پر بھی انتہائی سخت بیان جاری کیا تھا۔ پاکستان میں نوجوانوں تک رسائی کو بڑھانا ہوگا۔ ترجمان دفتر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیر کاز کو اجاگر کرنا ہوگا۔ کئی مرتبہ عالمی رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات کی ہے۔ اقوام متحدہ اور امریکی انسانی حقوق کی حالیہ جاری شدہ رپورٹس میں بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بات کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close