Featuredسندھ

پولیس افسران کے تبادلوں کے معاملے پر وفاق اور سندھ ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے

کراچی: روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ پولیس کے افسران کے تبادلوں کے معاملے پر وفاق اور وزیر اعلی سندھ ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے

وفاق کے ساتھ تنازع کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے تمام ڈی آئی جیز اور پی اے ایس افسران کو چارج چھوڑنے سے روک دیا۔
روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ پولیس کے 11 افسران کے تبادلوں کے معاملے پر وفاق اور وزیر اعلی سندھ سیّد مراد علی شاہ ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آ گئے ہیں،

وزیراعلیٰ نے نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام ڈی آئی جیز اور پی اے ایس افسران کو چارج چھوڑنے سے روک دیا ہے۔

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ افسران اگلے حکم تک اپنے عہدوں پر کام کرتے رہیں، وزیر اعلیٰ کے حکم پر عملدرآمد کیا جائے۔

یاد رہے کہ وفاق نے تمام افسران کو چارج چھوڑ کر رپورٹ کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق سے کہا قانون کے مطابق ٹرانسفر، پوسٹنگ ہونی چاہئیں، مجھ سے کبھی وزیراعظم عمران خان نے صلاح مشورہ نہیں کیا،

افسران کے تبادلوں کے معاملے پر ہم نے یہی کہا کہ قانون کی پیروی کریں۔ 2020ء میں قانون پاس ہوا تھا کہ مشاورت سے تبادلے ہونگے،

وزیراعظم،وزیراعلیٰ کوافسران کے تبادلوں پرمشاورت کرنی چاہیے۔ کابینہ میں فیصلہ کیا ہے ہم پروپوزل دیں گے،

چیف منسٹرکا اختیارہے ایک ماہ تک پروپوزل کا جواب دے گا۔ عمران خان کو کہنا چاہتے ہیں کہ افسران کے تبادلوں پر نظرثانی کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close