Featuredسندھ

شہر کے مختلف علاقوں میں کچرے کے انبار لگنا شروع ہوگئے

کراچی: بلدیاتی ملازمین نے تنخواہوں کے معاملے پر ہڑتال کررکھی ہے جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں کچرے کے انبار لگنا شروع ہوگئے ہیں

 

بلدیاتی عملے نے کچرا اٹھانے اور سیوریج کا کام احتجاجاً چھوڑ رکھا ہے جس سے شہر کے گلی محلوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ دو تین روز سے بلدیاتی عملہ کچرا اٹھانے نہیں آرہا جس سے گلی محلوں میں تعفن پھیل رہا ہے اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : محکمہ تعلیم سندھ میں اسکولوں کے 126 مفرور ملازمین کا انکشاف ہوگیا

بلدیاتی ملازمین کا کہنا ہے کہ او زیڈ ٹی کی کمی کے باعث کٹوتی سے ہر ماہ 35 فیصد تنخواہوں سے محروم ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی ہدایت کے باوجود خزانے سے تنخواہ دینے میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close