Featuredخیبر پختونخواہ

بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کیلئے کے پی حکومت کی درخواست مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے

ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے استدعا کی کہ صرف الیکشن نہیں صحیح معنوں میں نمائندگی کی ضرورت ہے، ہائیکورٹ نے جو حکم دیا اس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں، اگر عدالت حکم امتناع نہیں دیتی تو الیکشن کی تاریخ بدلنے کی اجازت دے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کیلئے کے پی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تمام اقدامات کر چکا، بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کرنے میں پہلے ہی دو سال تاخیر ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : اگلے الیکشن کے لیے انتخابی اصلاحات لاکر دھاندلی کا پروگرام

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جماعتی بنیادوں پر الیکشن سے برادریوں میں ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے، ملک میں جمہوریت کو تقویت دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کو مضبوط کرنا ضروری ہے

سیاسی جماعتوں کو سیاسی عمل سے نہیں نکالا جاسکتا، تاریخ تبدیل کرنے کے ہم سخت مخالف ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت عدالت میں نہیں آئی، سیاسی جماعتوں کو آکر کہنا چاہیئے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے نقصان ہورہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close