پنجاب

لاہور کے نوجوان نے کراچی کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا

لاہور: لاہوری لڑکے نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر لاہور بلایا ، کئی روز زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور فرار ہوگیا

لاہور کے نوجوان نے کراچی کی لڑکی سے پب جی گیم کے ذریعے دوستی کی اور پھر اسے شادی کا جھانسہ دے کر لاہور بلوالیا، جہاں اسے کئی روز تک ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور پھر فرار ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لڑکی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔

پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں تھانہ شمالی چھاؤنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، زیادتی کا مقدمہ تھانہ نارتھ کینٹ میں حارث، حسن اور وحید کے نام پر درج کر

لیا گیا۔

حارث نامی لڑکے نے لڑکی کو شادی کے بہانے کراچی سے لاہور بلوایا، حارث نے نجی ہوٹل میں تین روز تک لڑکی کو زیاددتی کا نشانہ بنایا اور چھوڑ کر فرارہو گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق حسن اور وحید نامی دو لڑکوں نے متاثرہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیا ، حسن اور وحید نے سرور روڈ ایک گھر میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد لڑکی نے بھاگ کر جان بچائی ۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ کی سربراہی میں تفتشی ٹیم تشکیل دے دی گئی اور ہوٹل ریکارڈ اور موبائل فون ڈیٹا سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close