دنیا
سعودی عرب نے افغان دارالحکومت میں قونصل سیکشن آج سے کھول دیا
ریاض: سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قونصل سیکشن بحال کرنے کا مقصد افغان شہریوں کو خدمات فراہم کرنا ہے
خلیجی ریاست سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قونصل خانے کی خدمات فراہم کرنے سفارت خانے کا قونصل سیکشن کھول دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : ترکی میں امریکی سفارت خانے پر فائرنگ
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قونصل سیکشن بحال کرنے کا مقصد افغان شہریوں کو خدمات فراہم کرنا ہے۔
افغانستان کے اقتدار پر طالبان حکومت کے قبضے کے بعد دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب نے بھی سفارت خانے کے تمام ارکان کو واپس بلالیا تھا۔