Featuredاسلام آباد

منی بجٹ میں لگژری اشیاء کی درآمدات پر ٹیکس لگائے جائیں گے

اسلام آباد : منی بجٹ کی تیاری مکمل ہے ، حکومت جب کہے گی پیش کردیں گے۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر نے منی بجٹ کی تیاری مکمل ہونے کا انکشاف کیا۔

ڈاکٹر اشفاق احمد نے مزید کہا کہ سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو واپس لیا جارہا ہے جبکہ لگژری اشیاء کی درآمدات پر ٹیکس لگائےجائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ درآمدی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس کی سفارش ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس ریفائنری اسٹیج پر لاگو ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close