Featuredکھیل و ثقافت
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے لیے معاملات کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع کرنے کا منصوبہ
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے لیے معاملات کو ایک دو دن میں حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ لاہور میں ہی کرانے اور پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا پی ایس ایل ایڈیشن 7 کے معاملات کے سست روی کا شکار ہونے پر ناخوش ہیں اور انہوں نے تمام معاملات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے، اسی وجہ سے پی ایس ایل 7 کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق بورڈ کو معاملات میں تاخیر پر تنقید کا سامنا تھا، کھلاڑیوں کی رجسٹریشن تقریباً مکمل ہو چکی ہے ، ری ٹینشن اور ٹریڈنگ کا اعلان بھی متوقع ہے۔
پی ایس ایل ڈرافٹنگ لاہور میں دسمبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے جبکہ لیگ کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے۔