Featuredسندھ

کراچی کے شہریوں کے لیے گرین لائن بس چلنے کی خوشخبری

کراچی: وزیرِ اعظم 10دسمبر کو گرین لائن کا افتتاح کرینگے

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں کو اسی ماہ گرین لائن بس چلنے کی خوشخبری سنا دی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ سسٹم گرین لائن بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے 25 دسمبر کو کراچی گرین لائن کا کمرشل آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے بیان دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close