ڈی آئی جی آپریشن احسن یونس کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا
اسلام آباد: احسن یونس ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے فرائض انجام دے رہے جبکہ قاضی جمیل الرحمان گیارہ ماہ تک انسپکٹر جزل اسلام آباد کے عہدے پر فائز رہے
حکومت نے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا اور ڈی آئی جی آپریشن احسن یونس کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا۔
وزیراعظم نے احسن یونس کی آئی جی اسلام آبادتعیناتی کی منظوری دی ، جس کے بعد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ سابق
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑ ھیں : عمران خان کا کردار، اسٹیبلشمنٹ کا آلہ، رانا ثنااللہ
اس سےقبل احسن یونس ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے فرائض انجام دے رہے جبکہ قاضی جمیل الرحمان گیارہ ماہ تک انسپکٹر جزل اسلام آباد کے عہدے پر فائز رہے۔
رواں سال جنوری میں اسامہ ستی قتل کیس کے بعد آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کا مطالبہ سامنے آیا تھا ، جس کے بعد حکومت نے آئی جی اسلام آباد عامرذوالفقار کو تبدیل کرکے قاضی جمیل الرحمان کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کیا تھا۔
قاضی جمیل الرحمان گریڈ 22کے افسر ہیں، وہ اس سے قبل کے پی میں خدمات انجام دے رہے تھے۔