حسین نواز اپنے آپ کو شہزاد سمجھتے ہیں، اعتزاز احسن
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حسین نواز اپنے آپ کو شہزاد سمجھتے ہیں، کون سی تفتیش میں سوالنامہ دیا جاتا ہے، سوالنامہ دیا جائے تو حسین نواز، نواز شریف اور مریم نواز ہم آہنگ جواب تیار کر لیں گے، ہم آہنگ جواب سے تو پھر تفتیش کا سارا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے۔ شریف خاندان نے جے آئی ٹی ممبرز پر اعتراض صرف دباؤ بڑھانے کے لئے کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتراز احسن نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی تحقیقات کے دوان وکیل کو ساتھ بیٹھنے دینا غیرقانونی عمل ہے، شریف خاندان نے جے آئی ٹی ممبرز پر اعتراض صرف دباؤ ڈالنے کیلئے کیا۔ انہوں نے پیش بندی کی کہ جے آئی ٹی آزادانہ کی بجائے دباؤ میں فیصلہ کرے۔ حسین نواز کی درخواست پر عدالت نے درست فیصلہ کیا، درخواست گزاروں کو بھی پتہ تھا کہ سپریم کورٹ پذیرائی نہیں بخشے گی۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے نمائندوں نے ڈان لیکس کی تفتیش کی تھی، وہاں بھی رشتہ داری کا اعتراض کرنا چاہیئے تھا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔