Featuredاسلام آباد
قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ایک فیصد تک اضافہ
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت نئی شرح کا اطلاق 10 دسمبر سے ہوگا
قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینفٹس اکاؤنٹس اور شہداء فیمیلز ویلفیئر اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر12.96 فیصد ، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگ اکاوؤنٹس پر منافع کی شرح 10.60 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر10.80 فیصد اور سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 7.25 فیصد کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : آپ کی بچت کے لئے قومی بچت اسکیمیں کیسی رہیں گی؟
نوٹی فکیشن کے مطابق 3 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کے لئے منافع کی شرح بڑھا کر 9.24 فیصد ، چھ ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کے لئے منافع کی شرح بڑھا کر 9.66 فیصد اور ایک سال کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کیلئے منافع کی شرح بڑھا کر10.26 فیصد کردی گئی ہے۔