Featuredاسلام آبادتجارت

جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

اسلام آباد : پارلیمانی سیکریٹری کامرس عالیہ حمزہ نے معاشی اعشاریوں کی تفصیلات جاری کیں۔

عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح 315 ارب ڈالر پر پہنچ چکی ہے۔

معاشی اعشاریوں کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ایکسپورٹ مصنوعات میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایکسپورٹ گڈز 12.35 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں ترسیلات زر میں 12 فیصد، ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 30 فیصد اور آئی ٹی ایکسپورٹس میں 39 فیصد اضافہ ہوا۔

ترسیلات زر 10.55 ارب ڈالر، ٹیکسٹائل ایکسپورٹس 7.84 ارب ڈالر، جبکہ جولائی تا اکتوبر 2022جولائی تا نومبر 2022 میں 2314 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا ہوا۔ زر مبادلہ کے ذخائر میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ میں آئی ٹی ایکسپورٹس 830 ملین ڈالر رہیں۔

لارج اسکیل مینو فیکچرنگ انڈیکس میں 5 فیصد، کاروں کی فروخت میں 71 فیصد، ٹریکٹرز میں 14 فیصد، ڈومیسٹک سیمنٹ میں ایک فیصد، فرٹیلائزر یوریا میں 10 فیصد، پٹرولیم سیلز میں 22 فیصد، کاٹن کی سیلز میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنے دور میں 284 ارب ڈالر جی ڈی پی چھوڑ کر گئی۔ جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح 315 ارب ڈالر پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسوں سے ملکی معیشت میں بہتری آئی، وزیراعظم نے پہلے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ معیشت، صنعت اور زراعت کا بنیادی ڈھانچہ بن چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close