گوجرانوالہ: سانحۂ سیالکوٹ کیس کی جیل میں روزانہ سماعت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے سانحۂ سیالکوٹ کیس کی جیل میں روزانہ سماعت کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
آر پی او گوجرانوالہ کے مطابق گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سانحۂ سیالکوٹ کیس کی جیل جا کر سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ سانحۂ سیالکوٹ کیس کی جیل میں سماعت کے لیے ڈی پی او نے عدالت کو وزارتِ داخلہ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔