پہلاT20 پاکستان نے 63 رنز سے جیت لیا
کراچی: پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم کو63 رنز سے شکست
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں باآسانی 63 رنز سے شکست دے دی۔
مہمان ٹیم 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 137 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان نے حیدر علی اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ پرفارمنسز کی بدولت ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دے تھا۔
محمد رضوان اور حیدر علی نے 105 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بنائی ، محمد رضوان 78 رنز اورحیدرعلی نے 39 گیندوں پر 68 رنزبنائے ، محمد نواز نے برق رفتار 30 رنزبنائے۔بابر اعظم کو صفر پر آؤٹ ، فخر زمان 10 رنز بنائے۔
پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے تھے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ اور اسپن ڈپارٹمنٹ نے مہمان ٹیم کو کسی بھی موقع میچ میں آنے ہی نہیں دیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ نے 31 جبکہ اوشین اسمتھ نے 24 اور رومین پاول نے 21 رنز کے ساتھ پاکستانی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی۔
محمد وسیم 4 جبکہ شاداب خان 3 وکٹیں لے اڑے جبکہ محمد نواز، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
رواں سال پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی کامیابیوں کا ریکارڈ بھی بنادیا۔