قومی پالیسی برائے انسداد تشدد اور انتہا پسندی کا مسودہ تیار
اسلام آباد: قومی پالیسی برائے انسداد تشدد اور انتہا پسندی کا مسودہ تیار کرلیا گیا
قومی پالیسی برائے انسداد تشدد اور انتہا پسندی کا مسودہ تیار کرلیا گیا ، وفاقی وزیرشیخ رشید کو مسودہ نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مہرخالق داد نے پیش کیا۔
مسودہ نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی نے تیار کیا ہے ، اگست میں باہمی صالح مشورے کے نتیجے میں نیشنل ایکشن پلان پرنظرثانی کی گئی۔
پالیسی کےمسودےکےدوحصےہیں ایک تعریف جبکہ دوسرانفاذ سےمتعلق ہے ، پالیسی کا مسودہ مرتب کرنے کےلیے250 سے زائد ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا
قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) کے زیر اہتمام پرتشدد انتہاء پسندی کے انسداد کی قومی پالیسی کی تشکیل کیلئے قومی سطح پر مشاورت کیلئے اجلاس منعقد کئے گئے ۔
جس میں سول سوسائٹی، اقلیتوں، صحافیوں، پولیس افسران اور مختلف یونیورسٹیوں کے ماہرین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنی تجاویز دیں۔