دنیا

اومی کرون کی صورت حال اور کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار

لندن: بورس جانسن نے عوام کو اطمینان دلایا کہ ابھی صورت حال اتنی خراب نہیں ہے، ہم کرونا ویکسین کی مکمل خوراک اور بسٹر ڈوز لگوا کر اس سے مقابلہ کرسکتے ہیں

بورس جانسن نے قوم سے بذریعہ ٹی وی خطاب کیا، جس میں انہوں نے اومی کرون کی صورت حال اور کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

والدین بچوں کو واپس اسکول بھیجنا چاہتے ہیں تو کرونا کی دونوں خوراکیں جلد از لگوائیں اور کالج و یونیورسٹی کے طلبہ بھی مکمل خوراک حاصل کریں۔

قوم سے فیس ماسک کے لازمی استعمال، سماجی فاصلے اور بند مقامات پر نہ جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کسی عوامی تقریب یا بند کمرے والے پروگرام میں شرکت کریں تو کرونا کا ٹیسٹ ضرور کروائیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : 10 ڈاؤننگ کی ریس دلچسپ، بورس دوڑ سے باہر

بورس جانسن نے کہا کہ ہم نے کرونا ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے شاپنگ سینٹرز، تفریحی مقامات، فٹبال اسٹیڈیم سمیت دیگر مقامات پر سینٹرز قائم کیے ہیں۔

وزیراعظم نے اومی کرون سے متاثر ہونے والے مریضوں اور اُن کے اہل خانہ سے بوسٹر ڈوز لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان باتوں پر عمل کر کے ہم صورت حال کا مقابلہ کرسکتے اور کرونا کی نئی لہر کو شکست دے سکتے ہیں۔

بورس جانسن نے ایک بار پھر اومی کرون کی وجہ سے کرسمس تقریبات پر پابندیوں کو خارج از امکان قرار دے دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close