Featuredکھیل و ثقافت

ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے 0-3 سے اپنے نام کرلی

کراچی:ویسٹ انڈیز نے شاندار بیٹنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

آخری ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر207رنز بنائے،کپتان نکولس پورن 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 2 اور شاہنواز دھانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز ویسٹ انڈین بولرز کو کسی خاطر میں نہ لائے اور 158 رنز کی شاندار شراکت داری بنائی۔

دونوں بیٹرز کے درمیان یہ ریکارڈ چھٹی سنچری رنز کی پارٹنرشپ تھی۔

محمد رضوان 87 اور کپتان بابر اعظم نے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان نے 208 رنز کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close