پنجاب

پنجاب کا ساڑھے 19 کھرب کا ٹیکس فری بجٹ کل پیش ہوگا

لاہور: پنجاب کا آئندہ مالی سال 2017-18ء کا ٹیکس فری بجٹ کل 2 جون کو پیش کیا جائے گا جس کا حجم 19 کھرب 67 ارب روپے سے زائد رکھے جانے کی تجویز ہے۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب کو عبوری این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں 11 کھرب 61 ارب روپے سے زائد ملیں گے جبکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے تقریباً96ارب روپے ٹیکس وصولی کے ہدف کی تجویز ہے۔ واضح رہے کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کیلیے پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے 11 نئی سروسز پر ٹیکس عائد کرنے جبکہ 8 سروسز جن پر رعایت دی جارہی تھی اسے ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close