Featuredاسلام آباد
اقوام متحدہ میں حق خود ارادیت پر پاکستان کی قرارداد منظور کرلی گئی
اسلام آباد: پاکستان نےعوام کے حق خود ارادیت کا عالمی احساس کے عنوان سے قرارداد پیش کی
حق خود ارادیت پر پاکستان کی قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کرلی گئی ، قرارداد کی دنیا کے تمام خطوں سے 72 ممالک نے حمایت کی۔
پاکستان نےعوام کے حق خود ارادیت کا عالمی احساس کے عنوان سے قرارداد پیش کی، قرارداد غیر ملکی قبضے کے تحت لوگوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتی ہے۔
یہ بھی پڑ ھییں : اقوام متحدہ کے صدر والکن بوذکر کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات
دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ بھی قراردادکےزمرےمیں شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے قرارداد میں کہا گیا کہ زیرقبضہ علاقوں کےلوگوں کےمستقبل کافیصلہ یواین چارٹر،قراردادوں اورعالمی اصولوں پرہوگا، اتفاق رائے سے منظور قرارداد مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لیے امید کی ایک کرن ہے۔