Featuredپنجاب

شہباز شریف کے خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات

لاہور: شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگرملز کے کیخلاف اہم انکشافات موصول ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  ایف آئی اے کو رمضان شوگر ملز کے 10 کم تنخواہ دار ملازمین کے اکاؤنٹس میں 7 ہزار 404 ملین روپے موصول ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔

شہباز شریف کے خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگرملز کے 10 کم تنخواہوں والے ملازمین کے اکائونٹس میں 7ہزار 404ملین روپے موصول ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات میں عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر ملز کے 10 ملازمین کے اکائونٹس میں 7ہزار 404ملین موصول ہوئے۔

فیکٹری کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکائونٹس میں 3 برسوں کے دوران 771 ملین روپے،کیشئر محمد اسلم کے اکائونٹ میں 1781ملین روپے موصول ہوئے۔دستاویزات کے مطابق رمضان شوگر ملز کے کلرک اظہرعباس کے اکائونٹ میں 480ملین روپے،کلرک خضرحیات کے اکائونٹ میں 1425 ملین روپے،اسٹورکیپرغلام شبیر کے اکائونٹ میں 434 ملین روپے موصول ہوئے جبکہ اسسٹنٹ اکائوٹنٹ محمد انوار کے اکائونٹ میں 883 ملین روپے جبکہ اسسٹنٹ منیجرظفر اقبال کے اکائونٹ میں 525ملین روپے موصول ہوئے۔

اسی طرح آئی ٹی آفیسر کاشف مجید کے اکائونٹ میں 362 ملین روپے جبکہ رمضان شوگر ملز کے پرانے ملازم مسرور انوار کے اکائونٹ مین231ملین روپے موصول ہوئے۔رپورٹ کے مطابق رمضان شوگر ملز کے ڈی ای او تنویر کے اکائونٹ میں512 ملین روپے موصول ہوئے۔

ایف آئی اے کے مطابق تمام ملازمین کو شہباز شریف خاندان کے بے نامی داروں کے طور پر استعمال کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close