گرین شرٹس نے 2021 ٹی 20 میں کئی ریکارڈز اپنے نام کیے
قومی ٹیم رواں سال کی سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم ہے جس نے بیس ٹی 20 میچز میں فتح اپنے نام کی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے لیے یہ سال بہت شاندار رہا
گرین شرٹس رواں سال کی سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم ہے جس نے بیس ٹی 20 میچز میں فتح اپنے نام کی۔
پاکستان نے رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جو ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی سب سے بڑی جیت ہے۔
Our Champions reshaped the face of T20I Cricket in 2021. Have a brief look at their record breaking performance. Which player stole the show according to you? #harhaalmaincricket pic.twitter.com/tKlC7GSX0q
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2021
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے رواں سال 147 چھکے لگائے جو دنیا میں دوسری ٹیم بن گئی ہے۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی 20 میچ میں 208 رنز کے ہدف کو حاصل کیا تھا جو سب سے بڑا ٹارگٹ تھا، اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 204 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
بابر اور رضوان کے مشترکہ ریکارڈ
بابر او رضوان کے پاس ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ہے، دونوں کھلاڑی رواں سال پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔
رضوان اور بابر نے سب سےلمبی شراکت داری کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے، جنوبی افریقا کے خلاف 197 رنز بنائے تھے اور یہ پہلی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت داری بھی تھی۔
ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کی کامیاب ترین جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر بیٹنگ ریکارڈ میں بھارتی جوڑی روہیت شرما اور کے ایل راہول کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دونوں کی 27 اننگز میں یہ مجموعی طور پر چھٹی سنچری پارٹنر شپ تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے محمد رضوان اور بابر اعظم جبکہ بھارت کے روہیت شرما اور کے ایل راہول نے 5، 5 سنچری پارٹنر شپ بنا رکھی تھیں۔
بابر اعظم اور محمد رضوان سب سے زیادہ مرتبہ 150 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنانے والی جوڑی بھی ہے، دونوں نے 4 مرتبہ ٹیم کے لیے یہ پارٹنر شپس بنائیں۔
بابر اعظم
بابر اعظم نے رواں سال اپریل میں جنوبی افریقا سے ہونے والی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں 122 رنز بنائے تھے جو بابر اعظم کے اننگز میں سب سے زیادہ رنز تھے جس کے بعد بابر اعظم پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے جنہوں نے ایک اننگز میں 122 رنز بنائے۔
Babar Azam surely knows how to knock it out 🏏. He scored 122 runs in a T20I, making him the highest scorer in an inning. Which of his match performances you liked the best?#harhaalmaincricket pic.twitter.com/3zgOKcMWUm
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2021
بابر اعظم نے 16 کیچ بھی پکڑے جو بطور فیلڈر سب سے زیادہ ہیں۔
محمد رضوان
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نےرواں سال بہت سے ریکارڈز اپنے نام کیے ۔
رضوان نے ٹی 20 میں سب سے زیادہ 1326 رنز بنائے۔ جس میں ایک سنچری اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
Muhammad Rizwan was on fire this year 🔥. Sharing some exciting records set by the champion in T20I in 2021. He knocked up 1326 runs to secure his place as one of the top run-scorers in T20I this year.#harhaalmaincricket pic.twitter.com/8XOmZBaS9W
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2021
نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی محمد رضوان کے پاس ہے اور انہوں نے 42 چھکوں اور 199 چوکوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔