Featuredاسلام آباد
عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری
اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔
عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام بہتری کیلئے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے، رقم کی منظوری بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے دی گئی ہے۔
عالمی بینک کے مطابق قرض کی رقم بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کے منصوبہ پر خرچ کی جائیگی، قرض کی رقم سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات لائی جائیں گی۔
عالمی بینک نے کہا کہ ترسیلی نظام میں بہتری سے نقصانات میں کمی اور ریکوریز میں اضافہ ہوگا۔