نوابشاہ: آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے ہر جگہ مرہم رکھا، ملک کو آگے بڑھایا، ہم نے کے پی اور بلوچستان کے لوگوں کے مسائل پر مرہم رکھا
سابق صدر آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں ہر چیز کے ریٹ کیا تھے اب کیا ہیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں غربت ہے، لوگوں کے حالات خراب ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے ہر جگہ مرہم رکھا، ملک کو آگے بڑھایا، ہم نے کے پی اور بلوچستان کے لوگوں کے مسائل پر مرہم رکھا، طے کیا جائے آگے کیسے بڑھا جائے، ملک کو کیسے چلایا جائے۔
یہ بھی پڑ ھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری کو ملزم نامزد کیا گیا
جب میں نے خیبرپختونخوا کا نام لیا تو مجھ سمیت سب کی آنکھیں نم تھیں، پیپلزپارٹی نے اپنے منشور میں کبھی جھوٹے دعوے نہیں کیے۔
ایک عید جیل میں گزاری، یہ ہوتا رہتا ہے، یہ پیپلوں کا سرمایہ ہے، یہ زندگی کا سفر ہے اس میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں انجینئرنگ الیکشن میں پھنسا کر اپنے لوگوں کو جتوایا گیا، میں ان کو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ آپ کام چلا کر دکھائیں۔