ملتان: کپتان نے فوراً مسقط ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی
طیارے میں اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد فنی خرابی ہوئی، بوئنگ777طیارے کے کارگوگیٹ کے وارننگ الارم بجنا شروع ہوگئے، کپتان نے فوراً مسقط ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے کو مسقط ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان آنے والی پروازوں کا شیڈول ملکی ایئرپورٹ پر دھند کے باعث متاثر
مسقط ایئرپورٹ پر کارگو گیٹ پر ایرر آنے سے الارم بجنا شروع ہوئے تھے۔
قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 7ٹن کے قریب کارگو اور مسافروں کا سامان آف لوڈ کردیا گیا پائلٹ نے طیارے کو حفاظتی اقدامات کے تحت مسقط ایئرپورٹ اتارا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جانچ اور کلیئرنس کے بعد پرواز کو جدہ روانہ کردیا گیا ہے۔