Featuredپنجاب

روز روز چالان مانگنے والے آج عدالت سے فرار ہیں

لاہور: شہزاد اکبر نے کہا کہ آج ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس سے شہباز شریف کے وکلا غیر حاضر رہے امجد پرویز نے عدالت سے مہلت مانگی

شہزاد اکبر نے لکھا کہ نام لئے بغیر ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ روز روز چالان مانگنے والے آج عدالت سے فرار ہیں، اب چابی بھری ترجمان کیا فرماتی ہیں ؟۔

پنجاب میں نون لیگ کو ٹف ٹائم دینے والے شہباز گل بھی اس موقع پر ٹوئٹر محاذ پر لکھا کہ آج منی لانڈرنگ کیس سے شہباز شریف کے وکلا غیر حاضر رہے، امجد پرویز نے عدالت سے مہلت مانگی، چھوٹی جھوٹی باجی کو اطلاع دینی تھی کہ شہباز شریف صاحب عدالت سے بھاگ رہےہیں، ان کے بقول یہ جھوٹے کیسز ہیں، انہیں تو عدالت کو درخواست کرنی چاہیے کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو اور وہ”سرخرو”ہوں۔

یہ بھی پڑ ھیں : جج کیخلاف ویڈیو اس نے پیش کی جو جعلسازی میں سزایافتہ ہے، شہزاد اکبر

لاہور کی بینکنگ کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت کے دائرہ اختیار پر وکلا کو تیاری کے لیے حتمی مہلت دے دی ہے۔

آج ہونے والی سماعت میں بینکنگ کورٹ کے جج سردار طاہر صابر نے ایف آئی اے کی جانب سے دائرہ اختیار پر دائر اعتراض پر سماعت کی، وکلا نے کیس پر تیاری کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی جس کو منظور کرتے ہوٸے عدالت نے سماعت چار جنوری تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ آٸندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل مکمل کریں۔

شوگر انکوائری منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراضات اٹھائےتھے، جس میں کہا گیا تھا کہ بینکنگ کورٹ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کر سکتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close