لاہور: ڈپٹی کمشنر سلمان علی اور علی سولنگی کی گاڑی پر عقب سے فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم دونوں افسران محفوظ رہے
پولیس کا بتانا ہے کہ واردات کے بعد نامعلوم موٹر سائیکل ملزمان سوار فرارہوگئے جب کہ پولیس نے ڈپٹی کمشنر سلمان علی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑ ھیں : سندھ سے افسران کے تبادلے کا معاملہ مزید شدت اختیار کرگیا
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے اور وزیراعلیٰ نے لاہور پولیس چیف سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔