پنجاب

واپڈا اسپورٹس بورڈ نے کھلاڑیوں کو ڈیوٹیوں پر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: واپڈا اسپورٹس بورڈ نے کرکٹ آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا

واپڈا اسپورٹس بورڈ نے کرکٹ آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد اب واپڈا کرکٹ کے ہونے والے مقابلوں میں حصہ نہیں لے گا، اس حوالے سے واپڈا نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کو ری اسٹرکچر کردیا ہے، اسٹرکچرنگ میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ریجنل کرکٹ ٹیموں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس ثابت کرکے ٹیم میں دوبارہ شامل ہوں گا، شاہد آفریدی

کرکٹرزکے کیسز کا فیصلہ اب ان کی تقرریوں کے قواعد وضوابط کے مطابق ہوگا
مختلف یونٹس میں موجود مستقل ملازمین کرکٹرز کو ڈیوٹی جوائن کرنے کا کہہ دیا گیا ہے جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کھلاڑیوں کو ڈیوٹی کرنے یا پھر گھر جانے کا آپشن دے دیا گیا۔

ماہانہ معاوضے اور وظائف حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو فارغ کردیا گیا، گیپکو نے21 مستقل اور کنٹریکٹ کرکٹرز کو ڈیوٹی کے احکامات جاری کردیے۔

دیگر کمپنیاں آنے والے دنوں میں اپنے طریقہ کار کے مطابق فیصلہ کریں گی، کرکٹر سلمان بٹ، محمدآصف، وہاب ریاض، کامران اکمل اور دیگرکھلاڑی اس قدام سے متاثرہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close