گلگت بلتستان

اسکردو روڈ کی تعمیر میں حفیظ الرحمٰن اور فدا ناشاد سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، امجد ایڈووکیٹ

گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکردو روڈ کی تعمیر میں سب سے بڑی رکاوٹ حفیظ الرحمٰن اور ناشاد ہیں۔ انہوں نے الیکشن 2015ء میں اسکردو کے عوام سے ووٹ بٹورنے کے لئے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہونے والے ٹینڈر کو وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف صاحب کو گمراہ کرکے منسوخ کرایا تھا۔ سپیکر جی بی اسمبلی ناشاد صاحب اور حفیظ الرحمٰن اپنے کھودے ہوئے گھڑے میں گر چکے ہیں۔ حفیظ الرحمٰن اور ناشاد نے اسکردوروڈ کی تعمیر میں دانستہ طور پر رکاوٹیں پیدا کیں تاکہ اسکردو کے عوام کے سامنے پیپلز پارٹی کو ناکام ظاہر کیا جاسکے۔ الیکشن کے دوران میاں صاحب کے ساتھ جگلوٹ اسکردو روڈ کا افتتاح کرانا بھی ناشاد اور حفیظ الرحمٰن کی مشترکہ سازش کا حصہ تھا۔ الیکشن سے قبل اسکردو روڈ کا افتتاح کرایا گیا لیکن میاں صاحب نے الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے کے بعد چائینز کمپنی کو ایواڑ شدہ ٹھیکہ منسوخ کر دیا اور دوبارہ ٹنیڈرکرانے کا حکم دیا۔ جب دوبارہ ٹنیڈر کرایا گیا تو ٹھیکہ مذکورہ (Boot, Build own oprate and Transfer ) کی پالیسی کی بنیاد پر ٹھیکہ FWO کو دیا گیا، مذکورہ پالیسی پر اسکردو روڈ کی تعمیر ممکن نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے FWO سکردو روڈ کے ٹھیکہ پر عمل کرنے سے قاصر ہے۔ وفاقی بجٹ میں سکردو روڈ کے لیے فنڈز مختص نہ کرنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے لیکن ناشاد اور حفیظ الرحمٰن عوام کو بے وقوف بنانے کے عادی ہو چکے ہیں اور اخباری بیانات کےذریعے اسکردو روڈ کی تعمیر کے حوالے سے آئے روز نت نئے بہانے تراشتے رہتے ہیں۔ فدا محمد ناشاد سے گزارش ہے کہ وہ فوری طور پر اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہوکر اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close