انٹرٹینمنٹ

مسلمانوں کے خلاف اسی طرح مہم چلتی رہی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے

بھارت: نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنایا جا رہا ہے اور یہ ہر شعبے میں ہو رہا ہے

نریندر مودی کے بھارت میں مسلمان ہونا کیسا لگتا ہے؟کے جواب میں بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو پسماندہ اور بے کار بنایا جا رہا ہے، مسلمانوں کو کچلا جائے گا تو وہ لڑیں گے، مسلمان اپنےگھر، خاندان اور بچوں کا دفاع کر رہے ہیں، مسلمانوں کے خلاف اسی طرح مہم چلتی رہی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : خانہ جنگی کے شکار شام میں کیا کسی بھارتی کو شاہ رخ بچا سکتے ہیں؟

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خون خرابے اور نسل کشی پر مکمل خاموشی کے سوال پر نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ مودی کو کسی کی کوئی پروا نہیں ہے، مودی نسل کشی کی دھمکیاں دینے والوں کو ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close