تجارت
سٹاک مارکیٹ میں اعشاریہ 24 فیصد اضافہ، انڈیکس 31 ہزار 369 پوائنٹس کی سطح پر آگیا
کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روزاضافے کارجحان دیکھا گیا ہے جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 31 ہزار 369 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز خوش کن ہوا جو مختلف قسم کے اتار چڑھاوکے بعد 0.24 فیصد اضافے کے بعد بند ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 75 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 31 ہزار 369 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ، سٹاک مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 110 حصص کا کاروبار ہوا جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 5 ارب 12 کروڑ 10 لاکھ 34 ہزار 916 روپے کا فائدہ ہوا۔