کراچی: نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا جس سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش متوقع
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سسٹم کے تحت آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ہرنائی، کوہلو، ژوب، بارکھان، زیارت، پشین، گوادر اور لسبیلہ سمیت بیشتراضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : ملک میں نیا سسٹم، محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان سے ملک میں آنے والا سسٹم وسطی اوربالائی سندھ میں بھی داخل ہوگا جس کے باعث کل سے7 جنوری تک کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کےبیشتراضلاع میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔