کراچی : عدالت نے ملزمان عذیر بلوچ اور ایم کیو ایم کے شیخ شیر محمد کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔
لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ رینجرز اہلکار کے قتل کے الزام میں بری ہوگئے، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں دو رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوشن ایک بار پھر عذیر بلوچ و دیگر پر جرم ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی۔
عدالت نے ملزمان عذیر بلوچ اور ایم کیو ایم کے شیخ شیر محمد کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔
عذیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ استغاثہ ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا ہے، لہذا عذیر بلوچ کو بری کیا جائے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے دو اہلکاروں اعجاز اور ناصر کو اغواء کے بعد قتل کیا تھا۔ ملزموں نے مقتولین کی مسخ شدہ نعشیں میوہ شاہ قبرستان میں پھینک دی تھیں۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو رہا کیا جائے۔