کراچی: سی پی ایل سی او رسی آئی اے یونٹ نے مشترکہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران اغوا برائے تاوان میں ملوث 4 رکنی منظم اغوا کار گروہ کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان میں صابر خٹک ، پیر محمد سرکی، جنید جانوری ،صدام حسین شامل ہیں جبکہ ملزمان بخش کھوسو ، جان محمد سومرو اور غنی سومرو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ کامیاب کارروائی کے دوران عبید ملک نامی مغوی بحفاطت بازیاب کرالیا گیا ہے، مغوی کو 17نومبر کو شاہ لطیف میں اسٹیٹ ایجنسی سے اغواکیا گیا اور رہائی کے عوض 2 کروڑ تاوان طلب کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑ ھیں : گلیڈی ایٹرز کی پی ایس ایل سیزن 6 میں پہلی کامیابی
شہر قائد میں اغوا برائے تاوان کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے، تاہم سیکیورٹی فورسز اس ناسور کو ختم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور مختلف مواقعوں پر ان کے خلاف آپریشن کرتے رہتے ہیں۔
دسمبر میں سندھ رینجرز اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث 8 ملزمان کو واٹس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا تھا، ملزمان میں 5 سرکاری محکموں کے ملازمین بھی شامل تھے۔