اسلام آباد

بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی سے 70 سالہ پاکستانی شہری شہید

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر کے 70 سالہ پاکستانی شہری کو شہید کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی پر چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 70 سالہ پاکستانی شہری شہید ہو گیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close