کھیل و ثقافت

بنگلادیش نے پہلی بار نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ میچ میں شکست دی

ماونٹ منگنوئی: بنگال ٹائیگرز نے  نیوزی لینڈ  کے خلاف 8 وکٹ سے تاریخی کامیابی حاصل کی

بنگال ٹائیگرز نے نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ اور ہوم گراؤنڈ سے باہر چھٹی مرتبہ کوئی ٹیسٹ جیتا ہے۔

تاریخی فتح کے ساتھ بنگال ٹائیگرز نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ اور ہوم گراؤنڈ سے باہر چھٹی مرتبہ کوئی ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔

ٹیسٹ میچ کی یہ جیت اس لیے بھی تاریخی اہمیت کی حامل بن گئی ہے کیونکہ 10 سال بعد پہلی مرتبہ کسی ایشین ٹیم نے نیوزی لینڈ میں کوئی ٹیسٹ جیتا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے جنوری 2011 میں ہملٹن ٹیسٹ جیتا تھا، ہملٹن میں پاکستان کی فتح کے بعد ایشین ٹیموں نے نیوزی لینڈ میں 19 ٹیسٹ کھیلے جن میں سے 16 ہارے اور 3 ڈرا ہوئے۔

جبکہ بنگلا دیش کے لیے یہ جیت اس لیے بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس نے پہلی بار نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ میچ میں شکست دی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 جنوری سے کھیلا جائے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close