دنیا

شادی کی تقریب میں دلہن نے اپنی بہترین سہیلی کیلئے وہ کام کردیا جو آج تک کبھی کسی دلہن نے نہ کیا

کنگسٹن: کیریبین کے ملک جمیکامیں ایک دلہن نے اپنی شادی کی تقریب میں اپنی سہیلی کے لیے ایسا کام کر ڈالا کہ آج تک کسی دلہن نے نہ کیا ہو گا۔ پل بھر میں سہیلی کی زندگی خوشیوں سے بھر دی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین شہر سسکیٹون کی 28سالہ جیس نیکریکوکی شادی کی تقریب جمیکا میں ہو رہی تھی جس میں اس کی بہترین سہیلی جیسیکا کیلے بھی شریک تھی اور اس کا بوائے فرینڈ ایڈم بریک بھی۔

ایڈم جیسیکا کوپروپوزکرنا چاہتا تھا لیکن کر نہیں پا رہا تھا۔ جیس نے ایڈم کو ہمت دلائی اور اسے اپنی شادی میں ہی جیسیکا کو اچانک پروپوز کرنے کو کہا۔ ایڈم نے کہا کہ’ اس طرح تو آپ کی شادی خراب ہو جائے گی اور تمام تر توجہ ہماری طرف مبذول ہو جائے گی ، جو کہ دولہا دلہن کا حق ہے۔‘لیکن جیس نے اسے بہرحال جیسیکا کو پروپوز کرنے کی ہدایت کی۔ جب ’بکے ٹاس‘ کی رسم ہو رہی تھی تب جیس نے اپنا بکے پیچھے کھڑی خواتین کی طرف پھینکنے کی بجائے براہ راست جیسیکا کو دے دیا اور ساتھ ہی منصوبہ بندی کے مطابق جیسیکا کے پیچھے کھڑے ایڈم نے اس کا ہاتھ تھام کر اسے پروپوز کر دیا۔

 

جیسیکا اچانک یہ سب دیکھ کر فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور آبدیدہ ہو گئی۔ اس کا کہنا تھا کہ ”میں نے کبھی زندگی میں نہیں سوچا تھا کہ مجھے میری بہترین دوست سے خود اسی کی شادی پر ایسا تحفہ ملے گا۔“ جیس کا کہنا تھا کہ ”ہمیں محبت میں خودغرض نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے دوسروں میں بانٹنا چاہیے۔ اگر میری شادی میں میری سہیلی کو خوشی مل گئی تواس سے میری خوشی کم نہیں ہوئی بلکہ اور بڑھ گئی۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close