اسلام آباد

سپریم کورٹ کو چاہئے کہ وہ حسین نواز کی تصویر کے معاملے کی تحقیقات کرے، ڈاکٹر آصف کرمانی

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو چاہئے کہ وہ حسین نواز کی تصویر کے معاملے کی تحقیقات کرے۔نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوٹو لیکس کے معاملے کی تحقیقات بھی ہونی چاہئے اور عدالت عظمیٰ کو چاہئے کہ وہ اس کی تحقیقات کرائے، وزیراعظم محمد نوازشریف کا احتساب جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں بھی ہوا اور ان کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اور توقع ہے کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ انصاف کرے گی۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ شریف خاندان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے اور شریف خاندان کے خلاف ٹرائل سیاسی بنیادوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے دو اراکین کے خلاف تحفظات عدالت عظمیٰ میں جمع کر دیئے گئے ہیں اور مزید تحفظات حسین نواز کے وکیل کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close