Featuredاسلام آباد
مودی سرکار کا انتہاء پسندانہ ایجنڈا خطے کے لیے حقیقی خطرہ ہے
اسلام آباد : وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انتہاء پسند ہندو کا 20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کے پلان پر مودی حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ انتہاء پسند ہندو توا کیطرف سے اقلیتوں بالخوص 20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ہونے والے اجلاس پر مودی حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ بی جے پی کے انتہا پسند نظریے کے تحت بھارت میں اقلیتوں کو ہندوتوا گروپ کی طرف سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کا انتہاء پسندانہ ایجنڈا خطے کے امن کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔ کیا بی جے پی حکومت انتہا پسند ہندوتوا اجلاس کی کی حمایت کرتی ہے؟ وقت آگیا ہے عالمی برادری نوٹس لے اور کارروائی کرے۔