Featuredاسلام آباد
نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی سمری تیار
اسلام آباد : وزارت قانون نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیار کرلی ۔
نئے چیف جسٹس کی سمری کو ایوان صدر ارسال کردیا گیا ہے۔
صدر مملکت جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دینگے، جس کے بعد وزارت قانون و انصاف نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ جسٹس عمر عطا بندیال بطور چیف جسٹس پاکستان عہدہ کا حلف 2 فروری کو اٹھائیں گے۔