گلگت بلتستان
بابوسر کاغان روڈ دیامر کے حدود لولوسر تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال
چلاس: بابوسر کاغان روڈ دیامر کے حدود لولوسر تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا جبکہ ناران کی طرف سے جھلکھٹ تک روڈ پر سے برف کو ہٹا دیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق آئندہ 50 گھنٹوں کے اندر اندر بابوسر کاغان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بحال کر دیا جائیگا، جس کے بعد گلگت بلتستان اور ہزارہ کے مابین زمینی رابطہ بحال ہوگا۔ اس وقت دیامر کے حدود لولوسر میں سیاحوں کے ڈیرے ہیں، بابوسر ٹاپ، گھٹی داس اور لولوسر جھیل دیکھنے کیلئے روزانہ سینکڑوں سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں اور یہاں کے برفیلے اور حسین وادیوں کے نظارے کرتے ہیں۔ دوسری جانب ہزارہ ناران کے میں بھی سیاحوں کا رش ہے۔